شہناز گل نے پاکستانی گانے ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارم کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

شہناز گل نے پاکستانی گانے ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارم کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

شہناز گل، جو بھارتی شوبز انڈسٹری کی  اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں، نے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد اپنی شہرت کے اعلیٰ مقام تک پہنچا لیا۔

اس شو میں ان کی مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا، اور آج بھی یہ جوڑی مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔فی الحال شہناز گل بالی ووڈ میں فعال ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہ فلموں، میوزک ویڈیوز اور دیگر ڈیجیٹل پراجیکٹس میں مسلسل نظر آتی رہتی ہیں۔پاکستانی موسیقی سے لگاؤ کے باعث شہناز گل اکثر پاکستان کی خبروں میں بھی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پاکستان کے مقبول ڈرامے کے او ایس ٹی ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارم کرتی دکھائی دیں۔

 ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا: "اس گانے کی دیوانی ہوں، یہاں تک کہ خود سے بھی زیادہ اس سے محبت ہے"۔یہ او ایس ٹی معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم اظہر نے بھی شہناز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے گانے کی تعریف کی۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے شہناز گل کی اس پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ پاکستانی فینز خوش ہیں کہ ایک بھارتی اداکارہ پاکستانی موسیقی سے محبت کا اظہار کر رہی ہیں، جبکہ بھارتی مداح بھی اس گانے اور پرفارمنس کے سحر میں مبتلا ہیں۔