رونالڈو کی بدتمیز شائقین پر تاحیات پابندی کی درخواست

رونالڈو کی بدتمیز شائقین پر تاحیات پابندی کی درخواست

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے دوران نامناسب نعرے لگانے والے بعض شائقین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کے شہر بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان سعودی پرو لیگ کا میچ کھیلا گیا، جس کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔میچ کے دوران الہلال کے پرتگالی کھلاڑی روبن نیوس کو ان کے سابق مرحوم ساتھی فٹبالر دیوگو ژوتا کا حوالہ دیتے ہوئے نعرے سننے پڑے جبکہ شائقین کی جانب سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے مطالبہ کیا کہ ایسے نعرے لگانے والے شائقین کو فٹبال اسٹیڈیمز میں داخلے سے تاحیات روک دیا جانا چاہیے۔

میچ میں الہلال نے التعاون کو 0-6 سے شکست دی، جبکہ روبن نیوس نے 75 منٹ تک میدان میں کھیلنے کے بعد متبادل کھلاڑی کی جگہ لے لی۔واضح رہے کہ دیوگو ژوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا 3 جولائی 2025 کو شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔