اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لبنانی وزیر داخلہ کا استقبال کیا، اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔دورہ پاکستان کے دوران احمد الحجار پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔