قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے۔

نورخان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔دورۂ پاکستان کے دوران صدر قاسم جومارت توکایووف کے ہمراہ سینئر وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔ معزز مہمان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ صدر قاسم جومارت توکایووف پاکستان–قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تجارت، لاجسٹکس، علاقائی روابط اور عوامی روابط میں تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔