اسلام پورہ پولیس کی کارروائی، چرس برآمد، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اللہ دتہ کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 1520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کارروائی پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ منشیات فروشی کے حوالے سے کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔