مصری شاہ:سوشل میڈیا پر اسلحہ دکھانے والا گرفتار

ملزم دونوں ہاتھوں میں اسلحہ لہرا کر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ نمائش کا شوقین تھا اور پابندی کے باوجود دونوں ہاتھوں میں اسلحہ لہراتے ہوئے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے اسلحہ نمائش کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔