دانیال نے اکاؤنٹ پر 25 ہزار رقم ٹرانسفر کروائی، بغیر رقم ادا کیے نکلنے کی ناکام کوشش کی
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں دکان سے پیسے منتقل کرا کر فرار ہونے والا اہلکار گرفتار ہوگیا۔ترجمان کے مطابق مصری شاہہ کے علاقے میں پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکار نے اپنے اکاؤنٹ پر 25 ہزار رقم ٹرانسفر کروائی۔اہلکار دانیال بغیر رقم ادا کیے نکلنے کی ناکام کوشش کی اس دوران مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،پولیس وردی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حفاظت کی ضمانت ہے اختیارات کا غلط استعمال اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں۔