اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی اراکین سوشل میڈیا پر اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے ویڈیوز بناتے رہے۔پی ٹی ائی اراکین اسمبلی کی یہ روایت ہے کہ وہ اسمبلی کے اندر اپنے احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں اور اپنے ووٹروں اور کارکنوں کو خوش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی نہ کوئی ویڈیو ان کے لیڈر عمران خان کو دکھا دی جائے۔پارلیمانی روایات کے مطابق ایوان کے اندر ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے لیکن پی ٹی ائی کے اراکین احتجاج کے دوران اس روایت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے۔