کرول گھاٹی رنگ روڈ کے قریب حادثہ نشے کا عادی دم توڑ گیا، پولیس کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر) کرول گھاٹی رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی۔ کالر کے مطابق نشے کا عادی ایک شخص تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا، تاہم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نامعلوم شخص کی لاش پولیس کے حوالے کردی، جبکہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔