لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے آکر کھڑی گاڑی کو ٹکر مار دی بچہ سمیت دوافراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی ڈی ایچ اے فیز 8 میں تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے آکر کھڑی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے باعث گاڑی میں بیٹھے 10سالہ امیر علی اور شہری اشفاق خان زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا اور مزید کارروائی شروع کردی