حادثے میں بچہ زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹا ئون میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے خاتون اور بچے کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔