کم عمر ڈرائیور کو انتظامیہ نے تحویل میں لیکر جرمانہ عائد کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)عسکری ٹین میں تیز رفتار کار سوار نے چلتی لڑکیوں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ عسکری ٹین میںکم عمر ڈرائیور نے موڑ کاٹتے ہوئے سڑک عبور کرتی لڑکیوں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں سڑک پر گریں لیکن محفوظ رہیں۔زخمی لڑکیوں کو بروقت طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا متاثرہ لڑکیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے کم عمر ڈرائیور کو عسکری ٹین انتظامیہ نے تحویل میں لیکر جرمانہ عائد کر دیاکم عمر ڈرائیور کے والدین کو بھی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ہے