وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے:اعجاز الحق

پاکستان کی زمینوں میں موجود قدرتی وسائل ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
 جدہ (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے  پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور قدرت نے ہمارے ملک کو بے پناہ قدرتی وسائل اور معدنی خزانوں سے نوازا ہے۔ پاکستان کی زمینوں میں موجود قدرتی وسائل ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم ان وسائل کو مہثر انداز میں بروئے کار لانے کیلئے ماہر افراد اور بہتر نظام کی ضرورت ہے