وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع، لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب
برساتی نالوں کی صفائی، بارشی پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئر، پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر پنجاب بھرمیں مون سون ہنگامی پلان 2025پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیراعلی مریم نوازشریف کوپنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے- ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر7 /24گھنٹے فعال رہے گا-صوبہ بھرمیں برساتی نالوں کی بھرپور صفائی،بارش کے پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئرہونے چاہئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129 مکمل طورپر فعال کردی گئی ہے،صوبہ بھر میں کہیں سے بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا-پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔ ایس او پی کے تحت طغیانی کے پیش نظر نوجوانوں خاص طورپر بچوں کے نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور والدین سے بچوں کو برساتی نالوں میں نہانے اورقریب جانے سے روکنے کی اپیل کی ہے-وزیراعلی نے برسات کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی اور کہاکہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنا فرض ضرور نبھائیں گے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپیل کی کہ مون سون کے دوران عوام حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضرور کریں -ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے -