تمام صوبوں اور وفاق میں انسرٹ قائم کئے گئے تاکہ کسی بھی صارف کا ڈیٹا متاثر نہ ہو:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے بتایا کہ ملک کی سائبر سیکورٹی کے تحفظ کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی داور کنڈی نے کہاکہ فائر وال پر کتنی لاگت آئی ہے اور کیا یہ ملکی ترقی میں رکائوٹ نہیں ہے جس پر وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہاکہ سائبر سیکورٹی کا فریم ورک منظور ہوا ہے اس کے تحت تمام صوبوں اور وفاق میں انسرٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی صارف کا ڈیٹا متاثر نہ ہو انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر کے تمام ڈیٹا کی سیکورٹی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری وفاقی حکومت ڈیجیتلائز ہوکر پیپر لیس ہوگئی ہے اسی طرح تمام وزارتوں کو بھی ڈیجیٹلائزیشن میں لا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ دیڈ ہ سالوں میں تین نئے سب میرین کیبلز لگائی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک انٹرنیٹ کنیکٹویٹی فائبرائزیشن پر نہیں آتی ہے اس وقت تک بہتری نہیں آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام کا انٹرنیٹ کے حوالے سے تجربہ اچھا نہیں ہے