کوہاٹ(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے رحمان آباد میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے علاقے رحمان آباد میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کی۔