پشاور (آئی این پی )احتساب عدالت نے غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔ملزم کو احتساب عدالت کے جج حامد مغل کی عدالت میں پیش کیا گیا،دوران سماعت سینئر پراسیکوٹر نیب اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے۔نیب پراسیکوٹرنے کہا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی ، ملزم نے 2010 سے 2025 تک ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا ،ملزم نے قومی خزانے کو 643.700 ملین روپے نقصان پہنچایا