80 فیصد پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا تھا ‘پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان پر توجہ نہیں دی
چارسدہ (آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونکوا ثمر بلور نے کہا ہے غیر قانونی گولڈ مائننگ میں سہیل آفریدی کا بھائی ملوث تھا جبکہ 80 فیصد پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا تھا۔چارسدہ پریس کلب میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان پر کوئی توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی کی حکومت کواپنی حکومت کے خاتمے کا اندازہ تھا۔ گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے پی ٹی آئی نے خزانہ خالی کیا تھا۔ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو صوبائی محکمہ اطلاعات کے پاس صرف 10 لاکھ روپے کے فنڈز موجود تھے۔ دیگر صوبائی محکموں سے بھی فنڈز نکالے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے معدنیات و دیگر وسائل پر پہلا حق اس صوبے کے عوام کا ہے