گولڈ ماننگ سے خزانے کو نقصان ، ماحولیاتی خطرات بھی پیدا ہونے لگے
پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے صوبای کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں دریاے سندھ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دیدی۔آپریشن کی منظوری سیکرٹری منرل ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ، اس حوالے سے صوابی ، نوشہرہ اور کوہاٹ کی انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا گیا۔ منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق دریاے سندھ میں صوابی ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں دریاے سندھ کے اے ، بی ، سی اور ڈی بلاکس میں کی سال سے جاری غیر قانونی گولڈ ماننگ سے خزانے کو نقصان پہنچنے کیساتھ ساتھ ماحولیاتی خطرات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دریاے سندھ میں غیر قانونی گولڈ ماننگ سے متعلق شکایات پر اب تک 1298 ایف آی آرز درج کرکے 8.8 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ صوابی میں 167 ، نوشہرہ 430 اور کوہاٹ میں 701 ایف آی آرز درج کی گئیں۔