تربت:ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، محفوظ رہے

ڈپٹی کمشنر پریس کلب روڈ سے گزر رہے تھے دھماکہ ہوگیا‘5لیویز اہلکاروں سمیت افراد 6 زخمی
کوئٹہ(آئی این پی )تربت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر)بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تاہم  ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔پولیس حکاا کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر)زوہیب محسن بلوچ  نے   بتایا کہ دھماکے میں 5 لیویز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا