صوبوں پر حالات خراب ہوئے تو ہم سب اندر ہوں گے:حذیفہ رحمان

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے  کہا ہے  صوبوں کے معاملے پر اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہم سب اندر ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں حذیفہ رحمان نے ملکی سیاسی حالات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ہر لمحہ ایک جیسا نہیں رہتا، کبھی ہم سکندر ہوتے ہیں، کبھی قلندر ہوتے ہیں اور کبھی اندر ہوتے ہیں، اس وقت پیپلز پارٹی ناراض ہے اس لیے ہم قلندر ہیں۔صوبوں کے حساس معاملے پر  انہوں نے وضاحت کی کہ اگر صوبوں کا معاملہ جوں کا توں رہا تو ہم خود کو سکندر سمجھیں گے، صورتحال بدلی تو قلندر ہوں گے، اور اگر حالات حد سے زیادہ خراب ہوئے تو طنزیہ انداز میں بولے کہ ہم سب اندر ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو متوقع احتجاج اور لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے حذیفہ رحمان نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف یہ احتجاج عملی شکل دینے سے پہلے ہی خود ہی کال آف کر دے گی۔