مریم نواز کا شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مریم نواز کا شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے اولاد کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے۔ادھر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے بھی اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ اولاد کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔