پنجاب: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا دورہ کیا اور زیر علاج سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس، مسز تاثیر کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ کی آمد پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ان کا استقبال کیا اور مسز تاثیر کو گلدستہ پیش کیا۔ مریم نواز شریف نے بیمار مسز تاثیر کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے مسز تاثیر کو لاحق بیماری سے متعلق بریفنگ دی۔ مسز تاثیر گزشتہ چار روز سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی شکایات بھی سنیں اور ہدایت کی کہ تمام شکایات کا فوری اور مؤثر حل نکالا جائے۔وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے، جبکہ پولیس اسپیشل برانچ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور میں مصروف رہے۔یہ دورہ ہسپتال کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے اور مریضوں کے علاج و معالجہ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔