وزیراعلیٰ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے عسکری 10 میں طارق حمید بٹ کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔یہ یاد رہے کہ طارق حمید بٹ کی والدہ، جو سابق ڈپٹی میئر لاہور عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ تھیں، جمعہ کے روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ممانی بھی تھیں۔