شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکا منتقل

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکا منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور "کنگ خان" کے لقب سے مشہور اداکار شاہ رخ خان فلم "کنگ" کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا جہاں انہیں کمر میں چوٹ لگی۔ذرائع کے مطابق چوٹ زیادہ سنگین نہیں تاہم پٹھوں پر دباؤ کی نوعیت کی ہے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی ماہرین نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوٹ کی مکمل تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں آئیں، تاہم بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان ستمبر سے فلم "کنگ" کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے، جبکہ جولائی اور اگست کے تمام شیڈولز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔فلم "کنگ" کی ہدایت کاری معروف فلم ساز سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، جیکی شروف، ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ارشد وارثی جیسے بڑے نام بھی جلوہ گر ہوں گے۔فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ فلم کی ٹیم ان کی واپسی تک شوٹنگ مؤخر کرنے پر متفق ہے۔