سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، عارف والا سے تعلق رکھنے والے باپ اور دو بیٹے جاں بحق

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، عارف والا سے تعلق رکھنے والے باپ اور دو بیٹے جاں بحق

سعودی عرب میں عارف والا سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی کار کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو جوان سالہ بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چوہدری واحد علی اور ان کے دو بیٹے عمر واحد اور علی واحد شامل ہیں۔ تینوں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔تینوں باپ بیٹے عارف والا کے محلہ اقبال نگر کے رہائشی تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔