رستم میں افسوسناک حادثہ، کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

رستم میں افسوسناک حادثہ، کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور: رستم کے علاقے مچھی جعفر آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، اس کے 47 سالہ والد اعجاز اور 45 سالہ الف ذادہ شامل ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی جبکہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کنویں میں کس طرح گرے، اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کی مکمل وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔