ٹریفک وارڈنز نے چوری شدہ موٹر سائیکل پکڑلی

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر سعید نے غازی روڈ سے چونگی امرسدھو جاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا۔ مشکوک حالات کے پیش نظر ڈیجیٹل وارڈن ایپ کے ذریعے ریکارڈ چیک کیا گیا تو موٹر سائیکل چوری شدہ نکلی، جو دو ماہ قبل تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران نامعلوم ڈرائیور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ موٹر سائیکل تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شرازی نے پٹرولنگ آفیسر سعید اور ٹریفک وارڈنز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔