چور گینگ سرغنہ گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل، ٹولز برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکل چوروں کیخلاف انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ترجمان ڈولفن کے مطابق نواں کوٹ ڈولفن ٹیم نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا۔ ملزم ملتان روڈ سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوا تھاموٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 694/25 تھانہ نواں کوٹ میں درج ہے۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، مختلف ٹولز برآمد کرلئے گئے ملزم حسنین ریکارڈ یافتہ ہے25 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھاملزم قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل گاڑی چوری و دیگر پریشانی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔