لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے چوری کی گاڑی پکڑلی۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک انسپکٹر نے جیل روڈ پردوران پٹرولنگ گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی پر چوری کا مقدمہ درج تھا ،ون ایپ پر تصدیق کے بعد گاڑی تھانہ شادمان پولیس کے حوالے کردی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک انسپکٹر رانا انعام کو شاباش دی، ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک قوانین کے نفاذ کے ساتھ جرائم کی روک تھام میں بھی مئوثر کردار ادا کر رہے ہیں۔