وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تو تو میں میں

 غلیظ گالیاں دینے پر دونوں غصہ میں آگئے، بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی
لاہور(کرائم رپورٹر)کلمہ چوک میں ٹریفک وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان جھگڑا ہوگیا سی ٹی او لاھور نے واقعہ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار دونوں کو قصوروار پانے پر حوالات میں بند کرکے مقدمات کا اندراج کروادیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق چند گھنٹوں پہلے کلمہ چوک پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ون وے اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جس پر ڈیوٹی پر مامور وارڈنز نے اسکو روکاخلاف ورزی پر چالان کارروائی کا آغاز کرنے پر موٹر سائیکل سوار طیش میں آ کر لڑائی جھگڑا شروع کر دیاموٹر سائیکل سوار اور ساتھ بیٹھی خاتون نے ٹریفک وارڈنز کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور کار سرکار میں مداخلت بھی کی غلیظ گالیاں دینے پر دونوں وارڈنز بھی غصہ میں آگئے اور تکرار بڑھنے پر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی سی ٹی او لاھور ڈاکٹر اطہر وحید نے اطلاع ملنے پر فوری متعلقہ ڈیوڑنل ایس پی کو انکوائری کا حکم دیاانکوائری رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک وارڈنز قصور وار پائے گئے سی ٹی او لاھور کے حکم پر دونوں وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار پر ایف آئی آر درج کرتے ھوئے گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دی۔