لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق علی الصبح مجاہد اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی غیر قانونی سپلائی ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تابش مبینہ طور پر پتنگوں کی بھاری کھیپ لاہور منتقل کر رہا تھا۔ ناکہ شیرا کوٹ پر تلاشی کے دوران نجی گاڑی سے 250 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزم کو برآمد شدہ پتنگوں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ناکہ انچارج یاسر اور اہلکاروں کو شاباش دی۔ ایس پی بلال احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔