2025 میں 767 مقدمات درج ، 1 کروڑ 45 لاکھ روپے برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے سال 2025 کے دوران اب تک 3014 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق 767 مقدمات درج کیے گئے جبکہ داؤ پر لگی 1 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی مختلف ڈویژنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں سٹی ڈویژن میں 1026، کینٹ ڈویژن میں 599 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 457 ملزمان کو گرفتار کیا گیاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز کیے جائیں اور آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جائیسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن کی معاونت سے جوئے کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔انہوں نے شہریوں، بالخصوص والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو آن لائن جوئے اور فراڈ ایپلی کیشنز سے دور رکھیں تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔