جوہر ٹائون،ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک عملہ معطل

لڑائی جھگڑے اور سامان چھیننے کی شکایت درج کروائی گئی و روز بعد بھی ای ٹیگ نہ لگایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شہری کی درخواست پر ای ٹیگ لگانے اور قانونی کارروائی میں تاخیر پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور فرنٹ ڈیسک عملے کو معطل کر دیا ترجمان پولیس کے مطابق ایک شہری نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے اور سامان چھیننے کی شکایت درج کروائی، تاہم دو روز گزرنے کے باوجود درخواست پر ای ٹیگ نہ لگایا گیاجس کے باعث قانونی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔ شہری نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے دفتر پیش ہو کر معاملے کی نشاندہی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی جانب سے جانچ پڑتال پر شہری کی شکایت درست ثابت ہوئی، جس پر بروقت داد رسی نہ کرنے کے باعث ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور فرنٹ ڈیسک عملے کو معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے معاملے کی مکمل انکوائری ایس ایس پی آپریشنز لاہورکے سپرد کر دی۔