43 ہزار 211 درخواستوں کو ضابطے کیمطابق کارروائی کے بعد داخل دفتر کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک شہریوں کو فوری ریلیف، بہترین سروس ڈلیوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ایک مئوثر پلیٹ فارمثابت ہو رہا ہے۔ ترجمان لاہور ولیس کے مطابق رواں سال شہر کے مختلف تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 1 لاکھ 891 درخواستوں پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ 1018 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔ مزید برآں معمولی نوعیت کی 43 ہزار 211 درخواستوں کو ضابطے کے مطابق کارروائی کے بعد داخل دفتر کر دیا گیا۔