اسلام آباد اور راولپنڈی میں جرائم کی 2 بڑی وارداتیں: 20 لاکھ نقد چھین لیے گئے، 60 تولہ سونا چوری
اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں 20 لاکھ روپے کا نقدی چھیننے کی واردات پیش آئی، جہاں پیٹرول پمپ کے 2 ملازمین موٹرسائیکل پر بینک میں رقم جمع کروانے جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ان کی ٹکر مار کر بیگ چھین لیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں مکھا سنگھ اسٹیٹ کے قریب چوری کی ایک بڑی واردات ہوئی، جس میں 60 تولہ سونا چوری کیا گیا۔ چوری کیے گئے زیورات میں چھوٹے بڑے سیٹ، انگوٹھیاں، چین، لاکٹ اور گولڈ بسکٹ شامل ہیں۔ مقدمہ درج کر کے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔