پریمئر سپر لیگ ایڈیشن 10 میں مزید 2 میچز کا فیصلہ ،آدم جی انشورنس اورپیکیجز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پریمئر سپر لیگ ایڈیشن 10 میں مزید 2 میچز کا فیصلہ ہوگیا ،آدم جی انشورنس اورپیکیجز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ پہلے میچ میں پیکیجز نے سروس انڈسٹریز کی ٹیم کو 5وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔سروسز انڈسٹریز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر150 رنز بنائے ،حنان 51  اورسحر حمزہ حفیظ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جواب میں پیکیجز نے ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔فاتح ٹیم کی طرف سے محمد وقاص 31 اورمزمل غفار 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دوسرے میچ میں آدم جی انشورنس نے اولڈ راوئنز کو 5 رنز سے شکست دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آدم جی انشورنس کی ٹیم نے 140 رنز کا ہندسہ جوڑا ۔ اولڈ راوئنز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔