لائبہ خودکشی کیس، ملزم کے خلاف 85 لاکھ کے فراڈ کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

 اسلام آباد (آئی این پی )انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں زیرِ تفتیش ملزم نعمان کے خلاف مانسہرہ میں بھی دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہونے اور اسے اشتہاری قرار دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ایک خاندان کے چھ بچوں کو سرکاری ملازمتیں دلوانے کے وعدے پر 85 لاکھ روپے وصول کیے اور انہیں تقرری کے جعلی خطوط دیے۔ لیکن متاثرہ خاندان نے جب ان دستاویزات کی تصدیق کرائی تو وہ جعلی نکلیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے نعمان اور اس کے مبینہ ساتھیوں کے خلاف مانسہرہ میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور مقدمے میں اشتہاری قرار پایا۔متاثرہ خاندان نے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ وفاقی پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے۔لائبہ اعجاز کیس میں پولیس کے مطابق ملزم نعمان نے خود کو بااثر سرکاری شخصیت ظاہر کرکے لائبہ اور ان کے اہلِ خانہ سے امریکا میں اعلی تعلیم کے لیے داخلے اور ویزے کا انتظام کرنے کے نام پر رقم وصول کی تھی