اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مبینہ فراڈ کے بعد طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کے مقدمے میں شریک ملزم نہار محمد کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے نہار محمد کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 20 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں