لاہور ہائیکورٹ کا اینٹی کرپشن سے انکوائریز، تفتیش کا میکنزم طلب

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں جھنگ میں جعلی رجسٹریوں کے مقدمے میں رجسٹری محرر تاج محمد اور رجسٹرار محبوب کی عبوری درخواستِ ضمانت پر ڈی جی اینٹی کرپشن سے مقدمات کی انکوائریز، تفتیش اور ڈیپوٹیشن پالیسی کا میکنزم طلب کرلیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے استفسار کیا کہ آپ کیسز کی سربراہی کیوں نہیں کرتے؟ کیا آپ زیادہ وقت سی ٹی ڈی کو دے رہے ہیں اور اس طرف توجہ نہیں ہے؟ ایک کیس عدالت کے سامنے آیا تو دو دن میں سب چیزیں ٹھیک ہوگئیں، عدالت ہر کیس میں خود جا کر تو نہیں دیکھ سکتی