ایف آئی اے، پی ٹی اے، سٹیٹ بینک، ٹیلی کام آپریٹرز میں ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھائی جائے
فراڈ نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے مشترکہ چھاپے اورکارروائیاں کی جائیں:این سی سی آئی کو حکومت کو سفارشات
اسلام آباد(آئی این پی )آن لائن مالیاتی فراڈ سمیت سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی )نے حکومت کو سفارشات پیش کردیں۔ این سی سی آئی اے نے اداروں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کا میکنزم ناگزیرقرار دے دیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ایف آئی اے، پی ٹی اے، سٹیٹ بینک، ٹیلی کام آپریٹرز میں ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھائی جائے، این سی سی آئی اے نے فراڈ نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے مشترکہ چھاپے اورکارروائیوں کی سفارش کی ہے ۔تیز رفتار رپورٹنگ میکنزم اور ڈیجیٹل شواہد محفوظ کرنے کے نظام قائم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز کی بروقت تحقیقات اور قانونی کارروائی کوممکن بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق قوانین کو موثر بنانے کے ساتھ عدالتی نظام کو تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ مشکوک کال ٹریفک پیٹرنز کی نشاندہی اور غیر قانونی وی اوآئی پی سیٹ اپس بلاک کرنے کی تجویز ہے۔