لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا میکنزم طلب کر لیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا میکنزم طلب کیا۔درخواست گزار کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں لیکن ملک میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔