پولیو ٹیم پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید؛ وزیر اعظم کا اظہار رنج و غم

پولیو ٹیم پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید؛ وزیر اعظم کا اظہار رنج و غم

سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیو مہم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور انسداد پولیو مہم اس مرض کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔