خیبر (ویب ڈیسک): خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی فضا کو محفوظ بنانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں اس وقت انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے ترجمان نے کہا کہ مہم 9 فروری تک جاری رہے گی اور سندھ کے تمام 30 اضلاع میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔