لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کیتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کیدفاترکی اپ گریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے، دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائیگا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاترکا سروے جلدمکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈ آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائینگے۔