ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاترکی اپ گریڈیشن کافیصلہ

 لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا: پولیس حکام
 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے تمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ ذرائع پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاترکا سروے جلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکے دفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائیگا۔