سکول ہیڈ بننے کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو لازمی ،جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے:محکمہ تعلیم
لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم نے سکول ہیڈز کے لئے ماہانہ الا ئونس 500روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اب سکول ہیڈ بننے کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ لازمی ہو گا جس میں جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے۔پرائمری و مڈل سکول ہیڈز کو 7,500روپے ماہانہ الا ئونس دیا جائے گا، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول ہیڈز کو 10,000روپے ماہانہ الا ئونس ملے گا۔اس کے علاوہ ہیڈ بننے کے لئے ٹیسٹ جولائی یا اگست میں لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل مکمل کر لئے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔