گرفتار ملزم ڈکیتی کے درجن مقدمات میں اے کیٹگری کے اشتہاری نکلے
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ڈی پی او اوکاڑہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سعید انور کی زیر نگرانی ایس ایچ او بصیر پور انسپکٹر عدنان رفیق کی زیرقیادت علی احمد وسیر انچارج انوسٹی گیشن ایس آئی رائو محمد اقبال، اے ایس آئی محمد اکرم کمبوہ اور ان کی ٹیم نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیاجن کے نام مظہرعرف مظہری نول،کلیم اللہ اورنبیل بتائے گئے ہیں جبکہ انکاساتھی رب نواز عرف گرجی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزموں کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ و مسروقہ نقدی دولاکھ روپیبر آمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔گرفتار ملزم ڈکیتی کے درجن بھر مقدمات میں اے کیٹگری کے اشتہاری نکلے۔مزیدتفتیش اورمفرورملزم رب نواز عرف گرجی کی تلاش جاری ہے۔