پی ٹی آئی کے چھپے ہوئے 200 کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

گرفتار افراد میں خواتین بھی شامل، اسلام آباد پولیس کی 27 ٹیموں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
 اسلام آباد (آئی این پی ) 24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ شب اسلام آباد پولیس کی 27ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے گرفتار کارکنوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمو ں سے اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے