واردات کی نیت سے ریکی کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ہنجروال میں کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ہنجروال میں کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2ملزمان عثمان اور محمود الحسن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک شخص کو گھات لگائے دیکھا۔ڈولفن ٹیم نے ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیاملزمان کے قبضہ سے ڈمی پستول و گولیاں برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، عثمان، محمودالحسن مزید تفتیش کیلئے تھانہ ہنجروال کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔